فورکس سگنلز سے ہوشیار رہیں: امن عامہ
جمعرات 10 اکتوبر 2024 15:22
’یہ تمام فورکس ادارے غیر قانونی ہیں جن کا مقصد سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ کچھ غیر ملکی ادارے اور افراد فری فورکس سگنل دے کرلوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’یہ تمام فورکس ادارے غیر قانونی ہیں جن کا مقصد سادہ لوح عوام کو بے وقوف بنانا ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’فری سگنل فراہم کرنے والے ادارے لوگوں کو بڑا منافع اور فوری دولت کا چکما دیتے ہیں‘۔
محکمہ امن عامہ نے تمام رہائشیوں کو ایسے فورکس اداروں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔