مکہ، عسیر اور جازان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع
جمعرات 10 اکتوبر 2024 9:45
’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ بحرہ اور الکامل میں تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج مکہ مکرمہ، جازان اورعسیر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ بحرہ اور الکامل میں تیز ہوا چلے گی جبکہ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’البتہ طائف، شفا، یلملم اور العرضیات میں تیز بارش کی توقع ہے جبکہ اس کے ساتھ تیز ہوا کے چلنے کا بھی امکان ہے‘۔
’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ الرایس ، ینبع اور الحناکیہ میں ہلکی بارش کے ساتھ مطلع گرد آلود رہے گا‘۔
’الباحہ ریجن کے متعدد شہروں میں تیز ہوا، گرج چمک اور موسلادھار بارش کا امکان ہے‘۔
’جبکہ عسیر ریجن میں بھی یہی صورتحال ہے البتہ بارش قدرے ہلکی ہوگی‘۔
مشرقی ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’ہلکی بارش ہوگی جبکہ دن کے بعض حصوں میں گرد اڑے گی‘۔