Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی کوریا کی مصنفہ ہان کانگ نے ادب کا نوبل انعام جیت لیا

ہان کانگ کی عمر 53 برس ہے اور وہ نوبل انعام جیتنے والی پہلی جنوبی کوریا کی پہلی خاتون ہیں (فائل فوٹو: دی گارڈین)
جنوبی کوریا کی معروف مصنفہ ہان کانگ کو 2024 کا ادب کا نوبل انعام دیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق 53 سالہ ہان کانگ کو یہ اعزاز ان کی ’ان کی شاعرانہ نثر، جو تاریخی سانحات کا سامنا کرتی ہے اور انسانی زندگی کی ناپائیداری کو بے نقاب کرتی ہے‘ کے اعتراف میں دیا گیا۔
ہان کانگ 1970 میں جنوبی کوریا کے شہر گوانگجو میں پیدا ہوئیں اور نو سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ سیول منتقل ہو گئیں تھیں۔
ان کا تعلق ادبی گھرانے سے ہے، ہان کانگ کے والد ایک مشہور ناول نگار ہیں۔
ہان کانگ نے 1993 میں شاعری سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا۔
تاہم 1995 میں انہوں نے اپنے اولین افسانوی مجموعے ’لو آف ییوسو‘ کے ذریعے نثر نگاری میں قدم رکھا۔
ہان کانگ کو عالمی طور پر شہرت اس وقت ملی جب 2007 میں ان کا ناول ’دی ویجیٹیرین‘ شائع ہوا۔
اس ناول کو پوری دنیا میں بڑی پذیرائی ملی۔
 2015 میں اس ناول کا انگریزی ترجمہ کیا گیا اور سال 2016 میں ’دی ویجیٹیرین‘ نے انٹرنیشنل بُکر پرائز جیتا۔
ہان کانگ کی کہانیوں کے مجموعے، مضامین، ناول اور دیگر ادبی اصناف میں پدر شاہی، تشدد، غم اور انسانیت کے موضوعات کو زیر بحث لایا گیا ہے۔
ہانک کانگ کے ادبی کام میں زندگی کی ناپائیداری کو انتہائی گہرائی کے ساتھ بیان کیا ہے۔
ہان کانگ جنوبی کوریہ کی پہلی اور دنیا کی 18ویں نوبل انعام جیتنے والی خاتون ہیں۔

شیئر: