Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹریفک ازدحام کا فوری حل ’ورک فرام ہوم‘ ہے، ماہرِ ٹرانسپورٹ

ورک فرام ہوم سے کام کی نوعیت بھی بہتر ہوسکتی ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ٹرانسپورٹ نظام کی منصوبہ بندی کے ماہر عبدالعزیز السحیبانی کا کہنا ہے کہ ریاض میں ٹریفک ازدحام کی مشکل کا حل ’ورک فرام ہوم‘ ہے۔ آن لائن کام کرنے سے شاہراہوں پرٹریفک ازدحام کافی کم ہوسکتا ہے۔
سعودی ٹی وی ’الاخباریہ‘ کے پروگرام الراصد میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے السحیبانی کا کہنا تھا کہ ریاض شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے جو مشکل صورتحال درپیش ہے اس کا فوری حل میرے نزدیک ’ورک فرام ہوم‘ ہی ہے۔
السحیبانی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں یہ تجربہ کافی بہتر ثابت ہوا تھا۔ فاصلاتی نظام کے کافی فوائد ہیں خاص کر ایسے پیشے جن میں کارکن کا آفس آنا ضروری نہیں ہوتا اور آن لائن کام کیا جاسکتا ہے۔
وہ پیشے جن میں کارکن اپنے گھر یا کسی اور جگہ بیٹھ کر کام کرسکتے ہیں ان کے نتائج بھی بہتر برآمد ہوتے ہیں بہ نسبت آفس میں کام کرنے سے اس لیے میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر ریاض شہر میں ٹریفک ازدحام کے مسئلے کا کوئی فوری اور جامع حل ہو سکتا ہے تو ’ورک فرام ڈسٹنس‘ کو اپنایا جائے ۔
ورک فرام ڈسٹنس یا ورک فرام ہوم سے یہ فائدہ ہو گا کہ بڑی تعداد میں لوگ ایک ہی وقت میں دفتروں کو نہیں جائیں گے جس سے سڑکوں پر ٹریفک بھی کم ہوگا۔
واضح رہے کورونا کی وبا کے دوران ورک فرام ہوم کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس دوران تمام کارکن جن کا کام آن لائن ہو سکتا تھا وہ اپنے گھروں سے ہی کام کرتے تھے۔

شیئر: