Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سکولوں میں طلبہ کے طبی معائنے اور فٹنس ٹیسٹ

گزشتہ برس 1.6 ملین طلبہ نے پروگرام سے فائدہ اٹھایا۔ ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے سکولوں میں فراہم کی جانے والی صحت نگہداشت خدمات سے گزشتہ برس 2023 میں 1.6 ملین طلبہ نے فائدہ اٹھایا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت کے پروگرام کے تحت 1232719 طلبہ کا طبی معائنہ اور 419759 طلبہ کی فٹنس کی جانچ کی گئی۔
وزارت کا کہنا ہے گزشتہ برس صحت آگاہی پروگرام کے تحت 30 لاکھ سے زائد طلبہ تک نگہداشت کے حوالے سے پیغام کامیابی سے پہنچایا ہے۔
اس کا مقصد طلبہ کو صحت کے فوائد کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ وزارت کی ٹیموں نے 35 ہزار سے زیادہ آگاہی پروگرام کیے۔
صحت آگاہی پروگرام کے تحت وزارت نے 27 ہزار سکولوں کو صحت مراکز سے منسلک کیا۔
وزارت سے وزارت تعلیم کے سسٹم ’نور‘ کو بھی طبی معائنہ سروس سے منسلک کیا ہے تاکہ طلبہ طبی سہولتوں سے مستفیض ہوں جن میں اہم ترین منہ اور دانتوں کی صحت کو برقرار رکھنا ہے۔

شیئر: