Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیر پر اقوام متحدہ کی مصالحت کی ضرورت نہیں، سوامی

نئی دہلی۔ ۔۔۔بی جے پی کے رہنما اور راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے جمعرات کو واضح طور پر کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی طرف سے مصالحت کی کوئی ضرورت نہیں ۔انہوں نے عالمی ادارے پر زور دیا کہ وہ پاکستان پر دباؤ ڈالے کہ وہ دہشتگردی کی حوصلہ افزائی سے گریز کرے۔انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کے سربراہ کی طرف سے اس بیان کے بعد کہی کہ پاک و ہند مسئلے کا بات چیت کے ذریعے حل نکالیں اگرچہ سیکریٹری جنرل نے ایسا کوئی تاثر نہیں دیا کہ وہ دونوں ملکوں میں مصالحت کرائیں گے لیکن ان کے بیان سے ہند میں کئی افراد ناراض ہوئے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ اس طرح مصالحت کی کوششیں کررہا ہے۔سوامی نے کہا کہ کشمیر ہند کا اٹوٹ انگ ہے۔ اس لئے اس پر کسی قسم کی بات چیت کی ضرورت نہیں۔

شیئر: