Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات کے غیرملکی سمگلر کو سزائے موت

سزا پر الجوف ریجن میں جمعرات کو عمل درآمد کیا گیا۔ (فوٹو سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’الجوف ریجن میں  منشیات کی سمگلنگ کے جرم میں ایک غیرملکی کو سزائے موت دے دی گئی‘۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شامی شہری غسان علی مضاوی کو مملکت میں نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سیکیورٹی فورس نے اس حوالے سے تمام شواہد اور تفتیش مکمل کرکے مقدمہ عدالت کے حوالے  کیا جہاں شامی شہری نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس پر عدالت نے اس کے خلاف موت کی سزا کا حکم جاری کردیا۔
وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اپیل کورٹ اور پھر سپریم کورٹ نے ابتدائی عدالتی فیصلے کو برقرار رکھا۔ بالاخر شاہی حکم کے اجرا کے بعد جمعرات کو الجوف ریجن میں شامی شہری کو موت کی سزا دے دی گئی۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں منشیات فروشی اور سمگلنگ سنگین جرائم میں شامل ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: