Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف میں نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ پر شہری کو سزائے موت

ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ الجوف ریجن میں منشیات کی سمگلنگ میں ملوث شہری کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے سعودی شہری عبداللہ بن حمود بن مطوع الشمری کو نشہ آور گولیاں مملکت سمگل کرنے پر گرفتار کرلیا۔
ملزم نے ابتدائی تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تھا جس پر اسے عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں عدالت نے اقبال بیان اور شواہد کی بنیاد پر اسے سزائے موت کا حکم صادر کردیا تھا۔ جس کے بعد اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی اس فیصلے کو برقرار رکھا۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جمعرات 22 اگست 2024 کو الجوف ریجن میں عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے نشہ آور گولیوں کے سمگلر شہری کی سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں نشہ آور اشیاء پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور مملکت میں منشیات کی سمگلنگ اور دھندا کرنے والوں کو کڑی سزا ئیں دی جاتی ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: