Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ہیروئن کے غیرملکی سمگلر کو سزائے موت

سیکیورٹی فورس نے تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی وزارت داخلہ نے جمعرات کو کہا ہے کہ ریاض ریجن میں ہیروئن کے پاکستانی سمگلر کو سزائے موت دے دی گئی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض ریجن میں پاکستانی شہری وزیر بات خان نور بادشاہ نے مملکت میں ہیروئن سمگل کرنے  کی کوشش کی تھی۔ جس پر اسے سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کرلیا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد تفتیش کی اور تمام شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کردیا۔ جہاں اقبال جرم پر عدالت نے اسے موت کی سزا کا حکم  جاری کردیا۔
 وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ بعدازاں ایوان شاہی کے حکم پر جمعرات کو ریاض ریجن میں سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
وزارت داخلہ نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ منشیات کی لعنت سے بچنے کی کوشش کریں۔ مملکت منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ منشیات کے کاروبار اور سمگلنگ پر مملکت میں سخت سزائیں مقرر ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: