Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلدیہ مکہ کا نیا منصوبہ، مسواک فروخت کرنے کے لیے جدید سٹالز

درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 نومبر ہے۔ (فوٹو سبق)
مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے شہر کی مختلف مساجد کے قریب ماحول کو بہتر بنانے کے لیے مسواک فروخت کرنے کے خوبصورت سٹال لگانے کا منصوبہ لانچ کر دیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں خاص کر مساجد کے باہر غیرروایتی خوانچوں کو ختم کرکے جدید طرز کے خوبصورت سٹالز قائم کیے جائیں گے جو مسواک کی فروخت کے لیے مخصوص ہوں گے۔
جدید سٹالز کے حوالے سے شہر کے 48 مقامات کو مخصوص کیا ہے جہاں 4 مربع میٹرکے خوبصورت اسٹالز فراہم کیے جائیں گے جنہیں بلدیہ کی جانب سے پرمٹ بھی جاری کیا جائے گا۔
مجوزہ سٹالز 3 سال کی لیز پرحاصل کیے جا سکیں گے۔ اسٹال حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 نومبر2024 ہے جس کے بعد اسٹالز الاٹ کرنے کا آغاز ہوگا۔
واضح رہے بیشتر مساجد کے باہر لوگ زمین پر کپڑا بچھا کر مسواک اور دیگر اشیا فروخت کرتے ہیں جن کی وجہ سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے بلکہ راہ گیروں کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جدید طرز کے اسٹالز سے منظر بھی بہتر ہوگا اور منظم انداز میں کارروبار کرنا بھی ممکن ہو جائے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: