Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 392 ڈرائیوروں کا چالان

ایک دن میں ٹرانسپورٹ نظام کی 392 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
ریاض میں ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور دیگر اداروں کی مشترکہ تفتیشی ٹیموں نے البحطا کے علاقے میں ایک ہی دن میں ٹرانسپورٹ نظام کی 392 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔
ایس پی اے کے مطابق مشترکہ ٹیموں نے البحطا کے علاقے میں ٹیکسیوں اور سامان کی ترسیل کے لیے 402 گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے تفتیش کی اور ضوابط کی خلاف ورزیوں پر 392 کا چالان گیا گیا۔

روڈ سیفٹی ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف یومیہ بنیاد پر قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

واضح رہے ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے روڈ سیفٹی ضوابط پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف یومیہ بنیاد پر قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مملکت کے تمام شہروں میں تفتیشی مہم شروع کی ہوئی ہے جس کے تحت ایسی ٹیکسیوں کے ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹیشن کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاتی ہے جو مقررہ ضوابط پر عمل نہیں کرتے۔

شیئر: