Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں شریک عالمی ٹینس سٹار جوکووچ درعیہ میں پہنچ گئے

نمائشی ٹورنامنٹ میں شامل چھ کھلاڑیوں کو درعیہ میں روایتی رقص سکھایا گیا۔ فوٹو عرب نیوز
عالمی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑیوں میں سے ایک نوواک جوکووچ نے گذشتہ اختتام ہفتہ سعودی دارالحکومت میں ٹینس کے تین روزہ نمائشی ٹورنامنٹ ’سکس کنگز سلیم‘ سے وقت نکال کر یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی علاقے درعیہ کا دورہ کیا۔
عرب نیوز کے مطابق ریاض سیزن میں شامل عالمی شہرت یافتہ ٹینس پلیئر جوکووچ طویل عرصہ سے معروف برانڈ ’لاکوسٹ‘ کے سفیر ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر سعودی تاریخی ورثے درعیہ میں دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔
’کنگڈم سٹائل‘ کے عنوان سے درعیہ کے تاریخی پس منظرمیں شیئر کی گئی تصاویر میں ٹینس پلیئر نے فرانسیسی برانڈ کی خوبصورت جیکٹ پہن رکھی ہے۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے گذشتہ روز سنیچر کو ریاض سیزن کے ٹینس ایونٹ میں حصہ لینے والے جوکووچ اور پانچ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی ہے۔
ریاض سیزن کے نمائشی ٹینس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے دیگرعالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں میں رافیل نڈال، کارلوس الکاراز، جنیک سنر، ہولگر رونے اور ڈینیل میدویدیف شامل ہیں۔
سنیچر کو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں جوکووچ اور سکس کنگز سلیم کے دیگر کھلاڑیوں کو درعیہ میں روایتی سعودی رقص سکھایا گیا اور وہ اس میں حصہ لے رہے ہیں۔

ترکی آل الشیخ نے ٹینس ٹورنامنٹ کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر پوسٹ کی ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

ریاض میں جمعے کو ہونے والے سکس کنگز سیلم کے نمائشی میچ میں عالمی نمبر ون ٹینس پلیئر جینک سنر نے جوکووچ  کے مقابلے میں کھیلتے ہوئے 6-2، 6-7، 6-4 سے اہم فتح سمیٹ لی تھی۔

ٹینس سٹار نے درعیہ میں دوستوں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ فوٹو انسٹاگرام

ریاض سیزن کے نمائشی ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل سنیچر کو تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے میچ میں سربیا کے 37 سالہ نوواک جوکووچ کا سابق حریف رافیل نڈال سے مقابلہ ہوا جس میں انہوں نے 6-2، 7-6 (5) سے کامیابی حاصل کی۔
 

شیئر: