Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کی پاکستان میں مشترکہ مشق’ انڈس شیلڈ‘ میں بھر پور شرکت

سعودی ایئرفورس چھ ٹورنٹو طیاروں کے ساتھ مشق میں شریک ہے۔( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی رائل ایئرفورس نے مشترکہ مشق’انڈس شیلڈ‘ میں اپنی بھرپور شرکت جاری رکھی ہوئی ہے۔
وزارت دفاع کے ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا یہ مشقیں پاکستان کے مصحف ایئر بیس پر جاری ہیں۔
سعودی رائل ایئرفورس چھ ٹورنٹو طیاروں کے ساتھ مشق میں شریک ہے۔
 مشق میں شرکت کا مقصد پاکستان اور دیگر شریک ملکوں کی فورسز کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو مضبوط بنانا، رائل فورس کی صلاحیتوں اور پروفیشنل سکلز کا مظاہرہ ہے۔
اس کے ساتھ فضائی اور معاون عملے کو غیر روایتی اور الیکڑانک جنگی ماحول میں  قیمتی جنگی تجربہ فراہم کرنا ہے۔
 یاد رہے سعودی عرب کے ساتھ، پاکستان، ترکیہ اور مصر کی فورسز سندھ شیلڈ 2024 مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

شیئر: