Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دیوان المظالم‘ کے 50 ججوں کی ترقی اور تقرر کا شاہی فرمان

با صلاحیت ججوں کے تقرر سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  شکایات بورڈ ’دیوان المظالم‘ کے 50 ججوں کی ترقی اور تقرر کا شاہی فرمان جاری کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دیوان المظالم کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف شیخ  نے کہا کہ’ شاہی فرمان انتظامی عدلیہ کو بہتر بنانے کے لیے دانشمندانہ قیادت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ’با صلاحیت ججوں کے تقرر سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور تمام عدالتی معاملات میں معیار اور کارکردگی کو یینی بنایا جاتا ہے‘۔

شیئر: