Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب آنے والے کویتی سیاح 23 لاکھ سے زائد، پاکستان بھی پسندیدہ مقامات میں شامل

ایشیا میں انڈونیشیا اور ملائیشیا اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے گئے۔ (فوٹو سبق)
 سعودی عرب آنے والے کویتی سیاحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔  اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے  2023 میں 23 لاکھ سے زائد کویتی سیاح سعودی عرب آئے۔
اس طرح کویت، بحرین کے بعد جی سی سی ممالک میں مملکت آنے والے سیاحوں کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آگیا۔  تقریبا 3.4 ملین سیاحوں نے سعودی عرب کا دورہ کیا۔
سبق ویب کے مطابق مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے آن لائن ٹریول ایپ ’ویگو‘ نے اس سال کویتی سیاحوں کے پسندیدہ سفری مقامات کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
ویگو کے تجزیے کے مطابق اس سال کویتی مسافروں کے اہم ترین سفری مقامات میں مصر، انڈیا، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، اردن، فلپائن، تھائی لینڈ، پاکستان اور برطانیہ شامل ہیں۔
ویگو نے سال بھر کویت کے مسافروں کی ترجیحات اور وہ کن ممالک میں جانے اور تعطیلات گزارنے کے مقامات کو ریکارڈ کیا۔
ویگو کے ماہرین کو توقع ہے یہ رجحان سال کے باقی دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
ویگو کی جانب سے دیگر تجزیے بتاتے ہیں کہ ثقافتی واقفیت منزل کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یورپ میں جارجیا اور آذربائیجان اسی طرح ایشیا میں انڈونیشیا اور ملائیشیا اس سال سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مقامات کی فہرست میں شامل ہیں۔
 ویگو کے چیف بزنس آفیسر مامون حمیدان نے کہا کہ ’ہم نے کویتی ٹریول مارکیٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال سرچ کیے جانے والے مقامات میں 14.69 فیصد کا اضافہ دیکھا جو بین الاقوامی سفر کے حوالے سے قابل ذکر اور بڑھتی ہوئی مانگ کی نشاندہی کررہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: