Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیملی کارڈ: بچے خلیج کا سفر کرسکتے ہیں؟

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق فیملی کارڈ کو سفری دستاویز نہیں مانا جاتا (فوٹو: سوشل میڈیا )
سعودی محکمہ پاسپورٹ کے مطابق پندرہ برس سے کم عمر بچے فیملی کارڈ پر جی سی سی ممالک کا سفر نہیں کرسکتے۔ 
پندرہ برس اور اس سے کم عمر کے بچوں کے لیے پاسپورٹ بنوانے یا اس میں توسیع کی کارروائی کے لیے محکمہ پاسپورٹ سے رجوع کرنا ہوگا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ ’فیملی کارڈ کو سفری دستاویز نہیں مانا جاتا۔‘
ایک سعودی شہری کے اس سوال پر کہ کیا تین برس سے کم عمر کا بچہ فیملی کارڈ پر جی سی سی ممالک میں سے کسی ایک کا سفر کرسکتا ہے، محکمہ پاسپورٹ نے بتایا کہ  ’پندرہ برس یا اس سے کم عمر کے بچوں کا پاسپورٹ بنوانے یا اس میں توسیع کی باقاعدہ کارروائی ہوگی۔ فیملی کے ریکارڈ میں اس کا اندراج کرانا ہوگا۔‘

پندرہ برس اور اس سے کم عمر کے بچے کی پاسپورٹ کی کارروائی کے لیے دفتر جانا ہوگا (فوٹو: سوشل میڈیا)

محکمہ پاسپورٹ کے مطابق ’آن لائن ابشر کے ذریعے تاریخ اور وقت کا تعین کرانا ہوگا۔ پاسپورٹ کے اجرا یا توسیع کی فیس آن لائن جمع کرانا ہوگی، پندرہ برس اور اس سے کم عمر کے بچے کی پاسپورٹ کی کارروائی کے لیے دفتر جانا ہوگا۔ ساتھ میں فیملی ریکارڈ میں بچے کی شمولیت کا دستاویزی ثبوت لانا ہوگا اور پاسپورٹ کے اجرا یا توسیع کا فارم پُرکرنا پڑے گا‘۔
نیا پاسپورٹ جاری کرانے یا پاسپورٹ میں توسیع کے لیے قومی شناختی کارڈ، اس کی فوٹو کاپی، فیملی کارڈ اور اس کی فوٹو کاپی ، بچے کی دو نئی پاسپورٹ سائز تصاویر بھی پیش کرنا ہوں گی۔ پاسپورٹ کی توسیع کے لیے پرانا پاسپورٹ بھی ہمراہ لانا ہوگا۔

شیئر: