Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے کون سے علاقے سنیچر تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

سعودی عرب میں موسم خزان عام طور پر بارش کا سیزن ہوتا ہے۔(فائل فوٹو: اے ایف پی)
سعودی محکہ شہری دفاع کا کہنا ہے ’ سعودی عرب کے کئی علاقوں میں سنیچر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
’سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی علاقوں کے قریب نہ جائیں اور ان مقامات پر تیراکی سے گریز کریں‘۔
 بیان میں کہا گیا کہ’ بارش کے حوالے سے سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات پر عمل کیا جائے‘۔ 
مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے درمیانے درجے سے شدید بارش، سیلابی صورتحال اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
طائف، میسان، اضم، اللیث اور جدہ سمیت کئی علاقے اس سے متاثر ہوں گے۔
ریاض اور اس کے قریبی علاقوں میں ہلکی سے شدید بارش متوقع ہے۔ الشرقیہ، نجران، باحہ، عسیر، جازان، مدینہ اور دیگر علاقے درمیانے درجے سے شدید بارش کی زد میں رہیں گے جبکہ تبوک میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
موسمیات کے قومی مرکز کے مطابق سعودی عرب میں موسم خزان عام طور پر بارش کا سیزن ہوتا ہے۔

شیئر: