Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے پولیو سے نمنٹے کےلیے پاکستان سمیت کئی ممالک میں منصوبے

متعدد ممالک کو پولیو اور خسرہ سے نمٹنے کے لیے امداد دی گئی۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے کم ترقی یافتہ ملکوں میں پولیو سے نمٹنے کی اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر کل 39.114 ملین ڈالر کے 15 منصوبوں پر عملدرآمد کیا ہے۔
 فلسطین، افغانستان، سوڈان، صومالیہ، عراق، پاکستان، وسطی افریقی جمہوریہ، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو، گنی اور دیگر ملکوں میں نافذ کیے گئے۔
11.314 ملین ڈالر کے یہ منصوبے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات  کے ذریعے چلائے گئے۔

مملکت ہر سال پولیو کے عالمی دن کی تقریبات میں شرکت کرتا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

مئی 2024 میں سعودی عرب نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون سے اسلامی ترقیاتی بینک کے 33 رکن ممالک میں 370 ملین بچوں کو پولیو سے بچانے اور لاکھوں بچوں کو غربت سے نکالنے کے لیے سالانہ 600 ملین ڈالر سے زیادہ کی رقم فراہم کی۔
جس میں  500 ملین ڈالر 5 سال کے دوران گلوبل پولیوایریڈیکیشن انشیٹیو کے لیے مختص کیے گئے۔ جس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں پولیو ویکسین کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
سعودی عرب نے خسرہ اور پولیو سے نمٹنے کی کوشش  کے لیے یونیسیف، عالمی ادارہ صحت اور گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن (گاوی) کے ذریعے 5 کروڑ 76 لاکھ 66 ہزار 667 امریکی ڈالر کے عطیات فراہم کیے۔
اس کے علاوہ متعدد ممالک میں پولیو اور خسرہ کے خاتمے کے منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے 15 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی۔ جس میں شاہ سلمان مرکز کے ذریعے نافذ کردہ ایک کروڑ 11 لاکھ 40 ہزار 90 امریکی ڈالر کا منصوبہ شامل ہے۔

شاہ سلمان مرکز نے پولیو کی 15 ہزار خوراکیں فلسطینی وزارت صحت کو فراہم کیں۔ (فوٹو ایس پی اے)

اگست 2016 میں شاہ سلمان مرکز نے برادر فلسطینی عوام کےلیے میننجائٹس ویکسین کی 15 ہزار خوراکیں اور پولیو ویکسین کی 15 ہزار خوراکیں فلسطینی وزارت صحت کو فراہم کیں۔
 سعودی عرب شاہ سلمان مرکز کے ذریعے ہر سال 24 اکتوبر کو پولیو کے عالمی دن کی تقریبات میں شرکت کرتا ہے۔ جس کا مقصد دنیا سے پولیو کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ اور صحت پر اس کے سنگین اثرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: