Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کیا کر رہے ہو؟ ادھر آؤ‘، رنبیر کپور کا فوٹو گرافر پر غصہ

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سونی رازدان کے جنم دن کی تقریب میں پہنچے تھے (فائل فوٹو: انسٹاگرام)
معروف انڈین اداکار رنبیر کپور کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ فوٹوگرافر پر غصہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی رات کو اس وقت پیش آیا جب رنبیر کپور اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے ساتھ سونی رازدان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد ریستوران سے نکل رہے تھے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں رنبیر کپور کو ریستوران سے نکلنے سے قبل مہیش بھٹ کا ماتھا چومتے اور ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کا تبادلہ خیال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس دوران ان کے خاندان کے دیگر افراد فوٹو گرافرز کو تصویر بنوانے کے لیے پوز دے رہے تھے۔
وائرل ویڈیو میں اس کے بعد دیکھا جا سکتا ہے کہ رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ہمراہ گاڑی کی طرف جاتے ہوئے واضح طور پر فوٹوگرافروں پر غصہ کیا۔
ایک فوٹو گرافر ان کے راستے میں آ گیا تو رنبیر کپور اس پر غصہ ہوئے اور اسے کھینچ کر پیچھے کیا۔
رنیبر کپور  کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ’کیا کر رہے ہو آپ لوگ، کیا کر رہے ہو؟ ادھر آؤ۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by HT City (@htcity)

اس تقریب کے موقع پر رنبیر کپور اور نیتو کپور نے جینز کے ساتھ سفید ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں جبکہ عالیہ بھٹ نے گلابی اور کالا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جمعے کے روز عالیہ بھٹ نے اپنی والدہ  کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔
اپنی والدہ کے ہمراہ شیئر کیے گئے فوٹو پر عالیہ بھٹ نے کیپشن میں لکھا ’میری کُل کائنات پیاری اماں، آپ کو جنم دن مبارک۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ سنجے لیلی بنسالی کی آئندہ آنے والی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
ان کے علاوہ وکی کوشل بھی ان کے ہمراہ نظر آئیں گے۔
’لو اینڈ وار‘ 20 مارچ 2026 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

شیئر: