Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کانسٹبل کے قبضے سے70کروڑ کی ترک کرنسی برآمد

بنگلور۔۔۔۔پولیس ہیڈ کانسٹبل کے قبضے سے 70کروڑ روپے مالیت کی ترکی کرنسی برآمد کرلی گئی۔وہ انہیں ہندوستانی کرنسی میں تبدیل کروانے کی کوشش کررہا تھا۔اس کے 6ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے 5لاکھ لیرا مالیت کے 78نوٹ برآمد کئے۔ ایک لیرا 18ہندوستانی روپے کے برابر ہوتا ہے۔ ایڈیشنل کمشنر نے بتایا کہ ملزم ناگ راج نے ایک تاجر سے رابطہ کیا تھا جس نے کہا تھا کہ وہ ترک کرنسی کو تبدیل کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس تاجر نے پولیس کو آگاہ کردیا۔جب اسے گرفتار کیا جارہا تھا تو اس نے اپنے ساتھی اہلکاروں کو ریوالور سے گولی مارنے کی دھمکی دی۔بعد میں اس نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ترک کرنسی چوری کی تھی اور وہ جلد بازی میں اسے ہندوستانی کرنسی سے تبدیل کرنا چاہتے تھے۔

شیئر: