پاکستان میں بدھ 30 اکتوبر کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
پاکستان میں آج سونے کی قیمت میں 2 ہزار اور 900 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو دو ہزار اور 900 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 87 ہزار اور 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ آخری تجارتی دن پر اس کی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار روپے تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 486 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 828 روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور 259 روپے رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 3,350 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2,872 روپے برقرار رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بدھ کو سونے کی قیمت میں فی اونس 29 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت 2 ہزار 2,788 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 2 ہزار 755 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔