Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں ’پاکستانی ڈیز‘ کا آغاز، کون سے کرکٹر اور گلوکار شرکت کریں گے

فوڈ کورٹ میں مشہور پاکستانی کھانے پیش کیے جائیں گے۔ (فوٹو سبق)
ریاض سیزن کے تحت السویدی پارک میں ’پاکستانی ڈیز‘ کا آغاز بدھ 30 اکتوبر 2024 سے ہوگیا۔ مختلف پروگرام 2 نومبر تک جاری رہیں گے۔
سبق ویب  کے مطابق وزارت اطلاعات کی جانب سے جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ’انڈیا ڈیز‘، ’فلپائن ڈیز‘ اور انڈونیشیا ڈیز‘ کا انعقا کا جا چکا ہے۔
مرکزی سٹیج پر پاکستانی بینڈز کا استقبال کیا جائے گا جو پاکستان کے مختلف علاقوں کی ثقافتی نمائندگی کرتے ہوئے پینٹنگز اور دیگر ثقافتی پروگرام پیش کریں گے جبکہ معروف فنکار موسیقی کے اپنے پروگرام پیش کریں گے۔
اسی طرح دستکاری کا بھی ایک کارنر ہوگا جہاں  روایتی لکڑی، تانبے اور دیگر اشیا پر نقش و نگار کا مظاہرہ کیا جائے گا اس کے علاوہ فوڈ کورٹ میں پاکستانی کھانے بریانی، پکوڑے اور روایتی مٹھائیاں دستیاب ہوں گی۔
 پاکستان ڈیز کے  پروگراموں میں معروف کرکٹرز سرفراز احمد، شاداب خان، شعیب ملک اور دیگر شریک ہوں گے، مشہورسنگرعاصم اظہر،علی ظفر اور دیگر اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ 
 سعودی شہری اور مملکت میں مقیم پاکستانیوں اور دیگر ممالک کے شہری بھی شریک ہوں گے۔ پاکستانی ڈیز کے پروگرام میں شرکت کے لیے ٹکٹ ’وی بک‘ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: