سعودی امدادی ایجنسی کے یوکرین کےلیے 10.4 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط
اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ایجنسی شاہ سلمان مرکزبرائے امداد و انسانی خدمات نے یوکرین میں انسانی بحران سے متاثر داخلی بے گھر افراد کی مدد کےلیے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزین کے ساتھ 10.4 ملین ڈالر سے زیادہ کے تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ امداد11 گیارہ ہزار شیلٹر کٹس، دو ہزار400 ریپڈ ہینٹنگ کٹس، موسم سرما کے دوران گھروں کو محفوظ رکھنے کےلیے ضروری تعمیرانی سامان کی فراہمی کےلیے استعمال کی جائے گی، اس سے تقریبا 49 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔
معاہدے پر ریاض میں سعودی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں مرکز کے اسسٹنٹ سپروائزر آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد بن البیز اور اقوام متحدہ کے ادارے کی ڈپٹی ہائی کمشنر کیلی کلیمٹنس نے دستخط کیے۔
اس موقع پر شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر عبدااللہ الربیعہ بھی موجود تھے۔
یہ معاہدہ دنیا میں بے گھر افراد اور پناہ گزینوں کو انسانی امداد کی فراہمی کےلیےسعودی عرب کی جانب سے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔