سعودی ایجنسی نے 25 ایمبولینسز یوکرینی وزارت صحت کے حوالے کردیں
اس اقدام کا مقصد یوکرین کے صحت کے نظام کی سپورٹ کرنا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان امدادی مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے 25 ایمبولینسز یوکرینی وزارت صحت کو فراہم کی ہیں۔
مرکز کی جانب سے 125 ایمبولینس گاڑیاں یوکرینی وزارت صحت کو دینے کا منصوبہ ہے جس کا مقصد یوکرین کے صحت کے نظام کی سپورٹ کرنا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پولینڈ میں موجود سعودی عرب کے نائب سفیر محمد الحدیثی نے ایمبولینسز یوکرینی وزارت کے نمائندے کو حوالے کیں۔
واضح رہے سعودی عرب کی جانب سے یوکرینی متاثرین کے لیے امدادی مہم جاری ہے۔ اب تک 21 طیاروں کے ذریعے طبی آلات اور دواوں کے علاوہ بجلی کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے جینریٹرز اور دیگر اشیا بھیجی جاچکی ہیں جن کی مجموعی مالیت 400 ملین ڈالر ہے۔
بھیجی گئی اشیا جن کی مالیت 400 ملین ڈالر تھی۔ 100 ملین ڈالر شاہ سلمان امدادی سینٹر کی جانب سے دی گئی جبکہ 300 ملین کی امداد تیل کی مد میں اعانت کے طور پر دی گئی۔