Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ: ایک ہفتے میں یمن سے مزید 720 بارودی سرنگیں صاف

اب تک چارلاکھ 67 ہزار431 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے اکتوبر 2024 کے چوتھے ہفتے میں یمن میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید 720 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی نگرانی میں مسام پراجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے مختلف علاقوں سے 29 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، 670 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز،21 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں صاف کی ہیں۔ 
 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 67 ہزار431 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

شیئر: