’مملکت، جی 20 ممالک کے روڈ کوالٹی انڈیکس میں چوتھے نمبر پر آگیا’: وزیر ٹرانسپورٹ
’مملکت، جی 20 ممالک کے روڈ کوالٹی انڈیکس میں چوتھے نمبر پر آگیا’: وزیر ٹرانسپورٹ
اتوار 3 نومبر 2024 21:12
سڑکوں پر ہونے والی اموات میں تقریبا 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس انجینیئر صالح الجاسر نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب، جی 20 ممالک کے روڈ کوالٹی انڈیکس میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے‘۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے کے مطابق ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے وزیر اور روڈز جنرل اتھارٹی (آر جی اے) کے چیئرمین انجینیئر صالح الجاسر نے اتوار کو ’جدت طرازی‘ کے موضوع پر روڈ سیفٹی اینڈ سسٹین ایبلٹی کانفرنس اور نمائش کا افتتاح کیا۔
آر جی اے کی جانب سے انٹرنیشنل روڈ فیڈریشن کے اشتراک سے منعقد ہونے والی یہ کانفرنس اور نمائش 3 اور 4 نومبر تک جاری رہے گی اس تقریب میں 50 سے زائد ممالک کے ایک ہزار سے زائد سڑکوں کے ماہرین اور سپیشلسٹ شرکت کررہے ہیں۔ جن میں متعدد عالمی کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
انجینیئر الجاسر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ’ کانفرنس کی میزبانی سڑک کے شعبے میں سعودی عرب کی نمایاں عالمی پوزیشن کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کے شعبے کو اپنی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامع پہنانے میں مدد ملی ہے‘۔
الجاسر کا کہنا تھا کہ ’جب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 2021 میں قومی نقل و حمل اور لاجسٹکس حکمت عملی کا آغاز کیا ہے سعودی عرب نے سڑک کے شعبے میں اہم سنگ میل اور قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں ہم نے اپنے روڈ نیٹ ورکس کے معیار اور حفاظت کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے جس سے سڑکوں کے نیٹ ورک پر ہونے والی اموات میں تقریبا 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جو حکمت عملی کے اہداف سے زیادہ ہے‘۔
وزیر ٹرانسپورٹ نے روڈ سیفٹی اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مملکت کے متعدد اقدامات کے نفاذ پر روشنی ڈالی جس میں شفافیت، اخراجات کی کارکردگی اور خدمات کے معیار کو بڑھانے کے لیے کارکردگی پر مبنی معاہدے شامل ہیں۔ یہ سب قومی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس حکمت عملی اور سعودی وژن 2030 کے اہداف میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے بعد ’روڈ سیفٹی: جدت طرازی اور سکھائے گئے اسباق‘ کے عنوان سے ایک وزارتی اجلاس منعقد ہوا۔
مقررین میں وزیر الجاسر، میونسپلٹیز اینڈ ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقیل، کویت کی وزیر برائے پبلک ورکس ڈاکٹر نورہ المشعان، جارجیا کے علاقائی ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے وزیر اراکلی کارسیلڈز، قبرص کے وزیر ٹرانسپورٹ، مواصلات اینڈ ورکس کے الیکسس ویفیڈز اور نیپال کے وزیر نقل و حمل دیویندر دہل شامل تھے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں