Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر ٹرانسپورٹ نے بخارسٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا

پسینجر منیجمنٹ اور دیگر خدمات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر ٹرانسورٹ، لاجسٹک انجینیئر صالح بن ناصر الجاسر نے پیر کو رومانیہ میں سعودی سفیر ڈاکٹر محمد عبدالغنی محمد خیاط کے ہمراہ بخارسٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر کو دورے کے دوران ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے پسینجر منیجمنٹ، کارگو آپریشنز اور ایئرکیریئر خدمات کے حوالے سے جامع بریفنگ دی گئی۔
سعودی وزیر نے رومانیہ کی فضائی کمپنی کے حکام سے بھی ملاقت کی، قومی ایئرلائن کی آپریشنل صلاحیت اور اس کے فلیٹ کے حجم کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا۔

 لاجسٹک سروسز میں تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔(فوٹو: ایس پی اے)

قبل ازیں سعودی وزیر ٹرانسپورٹ کے اپنے سرکاری دورے کے دوران رومانیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات کی۔
دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرا نے لاجسٹک سروسز کے شعبے میں سعودی عرب اور رومانیہ کے درمیان تعاون مضبوط بنانے کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

شیئر: