Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھجوریں 119 ممالک کو برآمد کی جارہی ہیں

2016 کے بعد سے اب تک 152.5 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
نیشنل سینٹر فار پامز اینڈ ڈیٹس کی ایک رپورٹ میں 2023 کے لیے کھجورکی برآمدات اور پیداوار میں سعودی عرب کے مسلسل عالمی سطح پر سرفہرست رہنے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ورلڈ ٹریڈ سینٹر (کامٹریڈ) کے اعداد و شمار کے مطابق مملکت کی تاریخ میں کھجور کی برآمدات 1.4  ارب ریال سے تجاوز کر گئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے بھی مملکت میں کھجور کی پیداوار کا حجم 1.9 ملین ٹن سے زیادہ بتایا ہے۔

اس میں مجموعی طور پر سالانہ  12.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

2023 کے آخر تک سعودی کھجوریں 119 ممالک کے صارفین تک پہنچ چکی تھیں۔ مملکت میں 2016 کے بعد سے کھجور کی برآمدات کی مالیت  میں152.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس میں مجموعی طور پر سالانہ 12.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
متعدد ممالک کی مارکیٹوں میں اس حوالے سے نمایاں ترقی مملکت کی دانشمند قیادت کی حمایت اور کھجور پیدا کرنے والوں، برآمد کنندگان اور سرکاری ایجنسیوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

کھجور برآمدات وژن 2030 کی ترجیحات کے مطابق ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

نیشنل سینٹر فار پام اینڈ ڈیٹس کے منصوبوں اور کوششوں نے مملکت کے وژن 2030 میں قومی ترجیحات کے مطابق سعودی کھجوروں کی پوزیشن کو ایک ممتاز اور اعلی معیار کی مصنوعات کے طور پر مستحکم کرنے میں  اہم کردار ادا کیا ہے۔ سینٹر نے کھجور اور اس شعبے کو تیل کے ماسوا ذرائع آمدن میں اضافے کے حوالے  سے انتہائی اہم بنا دیا ہے۔
سینٹر نے سعودی کھجور پیدا کرنے والوں کو بین الاقوامی سطح پر موثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے بااختیار بنایا ہے تاکہ برآمدی طریقہ کار کو آسان بنایا جاسکے اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا جاسکے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: