Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں بسوں کے استعمال میں اضافے کا رجحان

2023 میں عوامی بسیں استعمال کرنے والوں کی تعداد 113 ملین رہی۔ (فوٹو اخبار چوبیس)
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کے شہروں میں عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال میں 195 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سال 2022 کے مقابلے میں گزشتہ برس 2023 میں عوامی بسیں استعمال کرنے والوں کی تعداد 113 ملین رہی جبکہ سال 2022 میں 38.5 ملین تھی۔
سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سال 2023 میں اندرون اور بیرون شہر سفر کے لیے بسوں کے استعمال میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹرسٹی ٹریولنگ کے لیے 4.1 ملین افراد نے گزشتہ برس بسیں استعمال کیں جبکہ یہ تعداد سال 2022 میں 3.7 ملین تھی۔ ٹریفک کے حوالے سے سروے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس مملکت کے مختلف شہروں کے درمیان سفرکے لیے 390 ملین گاڑیاں ریکارڈ کی گئیں۔
بیرون مملکت سے آنے والے ٹرکوں کی تعداد میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ برس بری سرحدی چوکیوں پر ریکارڈ کی جانے والی ہیوی وھیکلز کی تعداد 1.7 ملین رہی جو کہ سال 2022 کے مقابلے میں 8.7 فیصد زیادہ ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: