Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں پہلی الیکٹریکل بس سروس کا آغاز

بسیں ایک بارچارجنگ کے بعد 300 کلومیٹرتک چلتی ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قائم مقام چیئرمین ڈاکٹر الرمیح بن محمد الرمیح نے جمعرات کو جدہ میں الیکٹرک بس کا افتتاح کردیا۔ مملکت بھر میں پہلی بار الیکٹرک بس کا تجربہ جدہ سے کیا جارہا ہے۔ 
سعودی ْخبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق پہلی الیکٹرک بس کی افتتاحی تقریب میں سعودی پبلک ٹرانسپورٹ کمپنی (ساپٹکو) کے چیئرمین خالد الحقیل بھی موجود تھے۔ 
الیکٹرک بس ساپٹکو کمپنی چلا رہی ہے۔
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت 2030 تک کاربن کا اخراج 25 فیصد تک کم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ الیکٹریکل بس ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 300 کلو میٹر کا سفر طے کرسکتی ہے۔ دیگر الیکٹرک بسوں کے مقابلے میں بجلی 10 فیصد سے بھی کم خرچ کرتی ہے۔
 بس کا روٹ بلد سےالخالدیہ تک ہوگا جو مدینہ روڈ سے ہوتی ہوئی شہزارہ سعودالفیصل شاہراہ سے گزرے گی جبکہ راستے میں الخالدیہ، روضہ ، اندلس ، رویس ، البغدادیہ کے علاقے راستے میں آنے والے دیگر محلوں کے باشندوں کو فائدہ پہنچے گا۔ 

ابتدائی طورپرشروع کی جانے والی بس کا روٹ بلد سے خالدیہ کا ہوگا(فوٹو، ایس پی اے)

الرمیح نے مزید کہا کہ درمیانے درجے کے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں۔
اتھارٹی اور میونسپلٹی  مل کر یہ کام انجام دے رہے ہیں۔ جازان، صبیا، ابو عریش، طائف اور القصیم جیسے درمیانے شہروں میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ مہیا ہوگی۔
رواں برس یہ منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تبوک اورالاحسا سمیت دیگر شہروں میں بھی مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو گھر سے دفتر لانے لے جانے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

شیئر: