حائل میں کھجورمیلے کا افتتاح
کھجور کی صنعت سے تعلق رکھنے والے خاندان بھی شرکت کررہے ہیں(فوٹو، ایس پی اے)
حائل ریجن کے مشرقی شہر الکھفہ میں کھجورفیسٹول کا افتتاح کردیا گیا۔ میلہ دس روز تک جاری رہے گا جس میں مقامی کاشتکاراور کھجور کی صنعت سے منسلک خاندان شرکت کررہے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت زراعت و پانی کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فہد الحسنی نے بتایا کہ میلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ مقامی صنعت کو متعارف کرانا ہے۔
کھجور میلے میں 15 ایسے خاندان شریک ہیں جو کھجور کی مصنوعات کی تیاری میں شہرت رکھتے ہیں۔ میلے میں ان مصنوعات کو رکھا گیا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر انہیں متعارف کرایا جاسکے۔
کھجور میلے کا انعقاد وزارت ماحولیات وپانی وزراعت کے تعاون سے کیا گیا ہے جبکہ دیگر سرکاری ادارے بھی اس میں شرکت کررہے ہیں۔