پانچ اقسام کی موٹرسائیکلوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز زیرغور
اس میں استعمال شدہ 125 سی سی موٹرسائیکلیں بھی شامل ہیں۔ (فوٹو اخبار چوبیس)
سعودی اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے 5 اقسام کی موٹر سائیکلوں کی مملکت درآمد اور فروخت پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں غور کیا جا رہا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق جن موٹر سائیکلوں پر پابندی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے ان میں ’ایل 5 ای اے‘ کیٹیگری کی تین پہیوں والی گاڑیاں (رکشہ) جن کے ہینڈل سلنگ شاٹ والے ہوں جبکہ سائیڈ ٹرالی (موٹر سائیکل کی سائیڈ میں لگائی جانے والی ) شامل ہیں۔
اتھارٹی نے اس حوالے سے عوامی سروے بھی جاری کیا ہے تاکہ وسیع پیمانے پر رائے حاصل کی جاسکے۔
جن موٹرسائیکلوں پر پابندی عائد کرنے کے بارے میں تجویز زیر غور ہے ان وہ تین پہیوں والی لوڈنگ بھی شامل ہیں جبکہ استعمال شدہ 125 سی سی موٹرسائیکلیں اور بجلی سے چلنے والی ایسی موٹرسائیکلیں جن کے انجن کی پاور 11 کلو واٹ سے کم ہو۔
کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے موٹرسائیکلوں کے حوالے سے جو ضوابط مقرر ہیں ان میں حفاظتی معیار کو مقدم رکھا گیا ہے جبکہ ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی نکات مقرر کیے گئے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں