Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں روڈ سیفٹی نمائش وسیمینار، ’اے آئی‘ کے استعمال کی تجاویز پیش

سیمینار میں 50 ممالک کے ایک ہزار سے زائد ماہرین نے شرکت کی (فوٹو، ایس پی اے)
ریاض میں منعقد ہونے والی روڈ سیفٹی نمائش اور سیمینار پیر کے روز اختتام پذیر ہوگیا۔ نمائش میں 50 ممالک کے ایک ہزار سے زائد ماہرین نے شرکت کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نمائش کا عنوان ’ کل کے لیے ایجادات کرتے ہیں‘ رکھا گیا تھا جس میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے شرکاء نے اہم مقالے پیش کیے۔
شاہراہوں پرٹریفک حادثات سے بچاو اور احتیاطی تدابیر کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے جدید و محفوظ طریقوں کو متعارف کرانے کے لیے مختلف کمپنیوں نے اپنی رپورٹس پیش کیں۔
سیفٹی سیمینار کے اختتام سے قبل شرکا نے شاہراہوں پر ٹریفک ازدحام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اسمارٹ سگنلز سسٹم کی افادیت بیان کی اور کاربن کے اخراج پر قابو پانے کے لیے بھی مفید تجویز پیش کی گئیں۔
شرکاء کی جانب سے شاہراہوں پرازدحام کے اوقات لوڈنگ ٹرکس کے داخلوں کو محدود کرنے اور کراسنگ اووہیڈز کو طویل بنانے کی تجاویز پیش کی جن سے ٹریفک ازدحام پر ممکن حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ہائی ویزے پر کراسنگ کے مقامات پر روشنی کا خاطرخواہ انتظام کرنا انتہائی اہم ہے کیونکہ رات کے اوقات میں کراسنگ پر حادثات رونما ہوتے ہیں۔
سیمینار کے شرکاء کی جانب سے  مساجد اور اسکولوں کے باہر روڈ سیفٹی کے حوالے سے جامع آگاہی پروگرامز مرتب کرنے کی اہمیت پر بھی زوردیا گیا۔

شیئر: