مملکت کے آسمان پر آج سپر مون کے نظارے
سال رواں کا چوتھا اور آخری سپر مون 16 فیصد زیارہ روشن ہوگا(فوٹو، ایس پی اے)
سال رواں کا چوتھا اور آخری سپر مون ’بدر‘ آج مملکت کے آسمان پر دیکھا جاسکے گا۔ سپرمون کا حجم 8 فیصد بڑا جبکہ اس کی روشنی بھی عام چاند سے 16 فیصد زیادہ ہوگی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق فلکیاتی انجمن کے صدر انجینئرماجد ابوزاھرہ کا کہنا ہے کہ عام طورپر پورے چاند کی زمین سے دوری 3 لاکھ 62 ہزار 146 کلومیٹر ہوتی ہے جبکہ سپرمون کا دوری 3 لاکھ 61 ہزار 866 کلومیٹر ہوگی اسلیے یہ سائز میں کافی بڑا دکھائی دیتا ہے اسی مناسبت سے اسے سپرمون کہا جاتا ہے۔
ابوزاھرہ مزید کہنا تھا کہ سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی سپر مون آسمان پر نمودار ہوجائے گا جس کی روشنی بھی عام چاند سے 16 فیصد زیادہ ہوگی جبکہ دورانیہ بھی زیادہ رہے گا۔
نصف شب کے بعد اس کا زاویہ سورج سے 180 ڈگری تک پہنچ جائے گا ۔ سپرمون کے ویسے توکسی قسم کے اثرات نہیں ہوتے تاہم سمندر میں مد وجزر کا ہونا ایک فطری امر ہے ۔