امارات: 47 ٹرکوں پر مشتمل 4 امدادی قافلے غزہ پٹی پہنچ گئے
اتوار 17 نومبر 2024 21:06
ان ٹرکوں پر فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لدا ہے۔ (فوٹو وام)
متحدہ عرب امارات نے رواں ہفتے مختلف امدادی اشیاء سے لدے 4 قافلے مصری رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ پٹی میں پہنچا دیے۔ جو موجودہ حالات کے دوران فلسطینی بھائیوں کی مدد اور ریلیف کے لیے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق یہ قافلے47 ٹرکوں پر مشتمل ہے جو 605 ٹن سے زائد انسانی امداد لے کر غزہ پہنچے ہیں۔ ان میں بچوں کے لیے خوراک، طبی سازو سامان اور غذائی سپلیمنٹس کے علاوہ کپڑے، خیمے اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔
متحدہ عرب امارات، غزہ میں فلسطینی عوام کو انسانی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے اور غزہ پٹی کے رہائشیوں کو درپیش حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ معاشی لحاظ سے کمزور افراد کے مصائب کو کم کرنے اور انہیں بنیادی ضروریات کی چیزیں فراہم کررہا ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں