Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر الباحہ سے انڈین قونصل جنرل کی ملاقات

انڈین قونصل جنرل نے گورنر الباحہ کا اچھے استقبال پر شکریہ ادا کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
الباحہ ریجن کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز سے بدھ کو  ان کے دفتر میں انڈین قونصل جنرل فھد احمد خان  نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق گورنر الباحہ نے دفتر آمد پر انڈین قونصل جنرل کا شاندار استقبال کیا۔

اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ (فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فھد احمد خان نے الباحہ میں مختلف شعبوں میں ہونے والی ترقی کی تعریف کی۔
انڈین قونصل جنرل نے الباحہ ریجن کے گورنر کا اچھے استقبال اور مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: