اٹلی کے گروپ نے رپورٹ میں بتایا ہے تعمیراتی منصوبوں میں کسی قسم کی تبدیلی کا کوئی ثبوت نہیں اور نہ ہی webuild اس پر عمل درآمد کر رہا ہے اور نہ ہی اس نے ادائیگیوں میں کوئی تاخیر ریکارڈ کی ہے۔
نیوم منصوبہ ریڈ سی میں تقریباً 9 ملین افراد کے لیے شہری اور صنعتی ترقی کا منصوبہ ہے جو بیلجیئم کے حجم کے برابر ہے۔
نیوم ترقیاتی منصوبہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے منصوبوں میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے جس کا مقصد غیر تیل اقتصادی ترقی کے نئے راستے تلاش کرنا ہے۔
اٹلی کا تعمیراتی گروپ وی بلڈ سعودی عرب میں گذشتہ 60 سال سے سرگرم عمل ہے، یہ کمپنی نیوم میں تین ڈیموں پر مشتمل مربوط نظام تیار کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ تبوک ریجن میں تروجینا کے علاقے میں مصنوعی جھیل اور تیز رفتار ریل منصوبے ’کنکٹر‘ کے تحت ریلوے لائن بچھائے گی۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں