مدینہ منورہ میں کوکین کی سمگلر خاتون کو سزائے موت
’نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی خاتون کو کوکین سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کوکین کی سمگلر خاتون پرعدالت کا فیصلہ نافذ کرتے ہوئے سزائے موت دیدی گئی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’نائیجیریا سے تعلق رکھنے والی خاتون شاکیرات علایدی کو کوکین سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
’تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ اسے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جرم ثابت ہونے اور فساد فی الأرض پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزا سنائی گئی‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے عدلیہ کا فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دیدی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج مدینہ منورہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کرتے ہوئے مذکورہ خاتون کو سزائے موت دیدی گئی ہے‘۔