Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کھجور ورلڈ میلہ جہاں ثقافت کی بھی نمائش ہوتی ہے

ریاض میں کھجور ورلڈ میلہ جاری ہے جہاں کھجوروں کی نمائش کے ساتھ سعودی عرب کی ثقافت اور تہذیب کو بھی نمایاں کیا جارہا ہے۔
سبق ویب سائٹ  کے مطابق وزٹروں کی سہولت کے لیے سعودی عرب کے ریجنوں کے حساب سے ہر علاقے کی کھجور چکھنے کا موقع ملتا ہے۔
وزٹروں کی ضیافت کے لیے سکری، خلاص اور عجوہ کے ساتھ سعودی قہوہ سے میزبانی کی جاتی ہے۔
میلے کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں صرف کھجوروں کے سٹال نہیں لگے بلکہ نوجوانوں کے نئے بزنس سے بھی متعارف کرایا گیا ہے جنہوں نے کھجور سے نئی پروڈکٹ متعارف کرائی ہے۔
میلے میں کھجور سے بنی چاکلیٹ، کھجور کا جوش اور کھجور سے بنی پسٹری بھی دستیاب ہے۔
میلے میں مقامی اور عالمی شیف کے لیے بھی الگ جگہ موجود ہے جہاں  کھجور سے مختلف قسم کے میٹھے تیار کئے گئے ہیں۔
میلے میں سعودی عرب کی تہذیب وثقافت کو نمایاں کرنے کے لیے نوادرات اور دستکاریاں بھی فروخت کے لیے رکھی گئی ہیں۔

شیئر: