Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات : واٹس ایپ کالز پر پابندی عائد کی جائے گی

ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں واٹس ایپ کالز پر پابندی عائد کی جائے گی۔ امارات کی اتصالات اور ڈو کمپنی نے کہا ہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ نے ایپلی کیشن میں اپ ڈیٹ کی تھی جس کے باعث ملک میں واٹس ایپ کالز اور ویڈیو کالز کا آپشن فراہم کیا گیا تاہم اسے جلد ہی بند کردیا جائے گا۔ دونوں کمپنیوں کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کالز کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ امارات میں گزشتہ دنوں سے واٹس ایپ کالز کا آپشن دستیاب تھا جسے جلد ہی بند کردیا جائے گا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: