Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی اور شامی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز جی سی سی سپریم کونسل کے تیاری اجلاس میں شرکت کی( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے شامی ہم منصب بسام صباغ نے جمعے کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کویت میں خلیجی ریاستوں کی سپریم کونسل کے 45 اجلاس کے لیے ہونے والے 162 ویں تیاری اجلاس میں شرکت کی تھی۔
اجلاس کے دوران علاقائی اور عالمی تازہ ترین صورتحال پر ہونے والی پیش رفت اور مشترکہ خلیجی کاموں کا جائزہ، غزہ پٹی اور لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسئلہ فلسطین کے منصفانہ اور جامع حل تک پہنچنے اور فوری جنگ بندی کی اہمیت پرزور دیا گیا۔

شیئر: