سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو ریاض میں ’ون واٹر سمٹ‘ کے موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں پاک، سعودی تعلقات کے پہلووں، دوطرفہ تعاون اور اسے فروغ دینے کے طریقوں کاجائزہ لیا گیا۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے ساتھ متعدد امور خاص طور پر پانی کے چیلنجوں سے نمنٹے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر سرمایہ کاری انجینیئرخالد الفالح، ایوان شاہی کے مشیر محمد التجویری، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد الحمیدان اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی موجود تھے۔
پرائم منسٹر آفس پاکستان کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانچویں ملاقات ہے۔
بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور سعودیہ کے لیے اپنے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سعودی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ولی عہد کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی دعوت کا اعادہ کیا۔
Had the pleasure and honor of meeting my brother HRH Crown Prince Mohammed bin Salman on the sidelines of the One Water Summit in Riyadh.
We reaffirmed our strong brotherly ties and discussed ways to further enhance our cooperation in trade and investment.
Frequent high level… pic.twitter.com/10JzCyF7aJ— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 3, 2024