Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل ریجن ’آلو‘ کی کاشت کے لیے انتہائی اہم ہے، وزیر صنعت

حائل ریجن کی مٹی معدنی وسائل سے مالا مال ہے(فوٹو،سوشل میڈیا)
وزیر صنعت و ومعدنی وسائل بندر الخریف کا کہنا ہے کہ حائل ریجن آلو کی پیدوار کے لیے مثالی علاقہ ہے جہاں کی مٹی معدنیاتی وسائل سے مالا مال ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزیر صنعت و معدنی وسائل نے ریاض میں غذائی مصنوعات کے شعبے سے منسلک مقامی اور عالمی کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حائل ریجن  آلو کی کاشت کے لیے مثالی مقام ہے ۔ انہوں نے صنعت کاروں کو آلو کی کاشت کو فروغ دینے پرزور دیا۔
وزیر صنعت کے ساتھ ملاقات میں امورصنعت کے نائب وزیر انجیئنر خلیل سلمہ اور قومی مرکز برائے صنعتی ترقی صالح السلمی بھی موجود تھے۔
دوسری جانب سے مقامی صنعتکاروں کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں اور صنعتوں کے اعلی عہدیدارن بھی اجلاس میں شریک ہوئے جنہوں نے وزیر صنعت کی جانب سے پیش کی جانے والی تجویز کا خیر مقدم کیا۔
واضح رہےحائل ریجن کا شمار مملکت کے زرخیز ترین علاقوں میں کیا جاتا ہے ۔ یہاں کی زرخیز مٹی کاشتکاری کے لیے مثالی ہے۔

وزیر صنعت نے معروف صنعتکاروں سے خصوصی ملاقات کی (فوٹو،ایس پی اے)

ریجن میں کاشت کیے جانے والے آلو مملکت کی ضرورت کا 30 فیصد پورا کرتے ہیں جبکہ دیگر اجناس بھی یہاں وافر مقدار میں کاشت کی جاتی ہیں۔

شیئر: