Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی جی سی سی کی سپریم کونسل کے اجلاس میں شرکت

امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ولی عہد کا خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو کویت میں خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کی سپریم کونسل کے 45 ویں اجلاس میں شرکت کی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اجلاس میں سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد اجلاس میں شرکت کے لیے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے ان کا خیرمقدم کیا۔
کویتی ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح اور جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدیوی بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
سعودی وفد میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر ٹرانسپورٹ صالح الجاسر اور دیگر وزرا اور عہدیدار شامل ہیں۔

شیئر: