سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت ہوٹل منیجمنٹ کمپنی ’ادیرا‘ کا قیام
افرادی قوت کی تربیت کے لیے پروگرامز شروع کیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے ہوٹل منیجمنٹ کمپنی ’ادیرا‘ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔
مملکت میں ہوٹلنگ سیکٹر میں قومی کمپنی کے طور پ اسے قائم کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ادیرا کمپنی مکمل طور پر پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی ملکیت ہوگی جس کے تحت میزبانی کے شعبے میں سعودی ماہرین اعلی خدمات پیش کریں گے۔
کمپنی کی جانب سے افرادی قوت کی تربیت کے لیے بھی خصوصی پروگرامز شروع کیے جائیں گے جن کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
’ادیرا‘ کمپنی کے تحت مملکت میں معروف برانڈز کے سعودی ہوٹلز قائم کیے جائیں گے جو ہرطبقہ فکر کےلیے مناسب ہوں گے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈمیں رئیل سٹیٹ پروجیکٹس کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر خالد الجوھر کا کہنا تھا ’ادیرا‘ کے تحت مملکت میں ہوٹلکنگ کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہو گی جس سے سیاحت کو بھی فروغ ملے گا جبکہ معروف ہوٹلوں کے قیام کے امکانات بھی بڑھیں گے۔