Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسام پروجیکٹ کےلیے ایوارڈ، یمن میں اہم انسانی کردار کا اعتراف

انسانی حقوق کے دفتر میں ایک تقریب میں مسام پروجیکٹ کوایوارڈ دیا گیا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت مسام پروجیکٹ کوانسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے کوششوں پراعزاز سے نوازا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق یمن کی مارب گورنریٹ میں انسانی حقوق کے دفتر میں ایک تقریب میں مسام پروجیکٹ کوایوارڈ دیا گیا۔
مارب گورنریٹ کے انڈر سیکرٹری عبدربہ مفتاح نے گزشتہ سات برسوں کے دوران مسام پروجیکٹ کی کوششوں، ہزاروں شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ اور انہیں بارودی سرنگوں کے خطرات سے بچانے میں اس کے اہم انسانی کردارکی تعریف کی۔
مارب میں انسانی حقوق کے دفتر کے ڈائریکٹر عبدربہ جدیع نے کہا کہ ’یہ اعزاز بارودی سرنگوں کے خطرات سے نمٹنے، ایک بڑے علاقے کو دھماکہ ڈیوائسز سے صاف کرنے، یمن میں سکیورٹی اور استحکام کی بحالی میں مسام پروجیکٹ کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔‘
انہوں نے بتایا ’پروجیکٹ کے تحت اب تک یمن کے مختلف علاقوں سے چار لاکھ 71 ہزار 842 بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز ڈیوائسز کو ہٹایا جا چکا ہے۔ یمن کا تقریبا 63 ملین مربع میٹر کا علاقہ صاف ہوچکا۔‘
’یہ کوشیشیں عام شہریوں، سرکاری اور نجی املاک کے تحفظ اور پورے یمن میں سکیورٹی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے اہم ہیں۔‘

شیئر: