Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر، شمالی علاقوں میں برف

’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور نجران میں درجہ حرارت میں کمی رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو تبوک، حائل اور شمالی حدود ریجن میں درجہ حرارت منفی رہے گا جبکہ سردی کی لہر سے ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن بھی متاثر ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور نجران میں درجہ حرارت میں کمی رہے گی جبکہ جازان، عسیر اور الباحہ کے علاوہ مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تبوک اور تیما میں منفی 3 ڈگری ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آج رات کو اور پیر کی صبح کو بھی برف جم جانے کا امکان ہے‘۔
’یہی کیفیت پورے شمالی ریجن میں ہے جہاں درجہ حرارت منفی اور اس سے بھی نیچے گرجانے کا امکان ہے جبکہ رات کے آخری پہر اور صبح سویرے برف رہے گی‘۔
’پورے شمالی علاقوں میں رات ایک بجے سے لے کر صبح 9 بجے تک سردی کی لہر اپنے عروج پر ہوگی جس سے ریاض، مشرقی ریجن اور مدینہ منورہ تک کا علاقہ متاثر ہوگا جبکہ مغربی ریجن میں بھی سردی محسوس کی جائے گی‘۔
 

شیئر: