Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کی عمان میں اردن کے فرمانروا سے ملاقات

خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اتوار کو عمان میں اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان نے شاہ اردن کو سعودی قیادت کی جانب سے اردن کے بادشاہ، حکومت اورعوام  کی مزید ترقی اور خوشحالی کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعلقات کا جائزہ، خطے میں سیکیورٹی اور استحکام کو بڑھانے کے طریقوں کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اردن میں سعودی سفیر نایف بن بندر السدیری، وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: