Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی سے ہوٹل کے کمروں کی گنجائش بڑھے گی‘

سیاحوں کے لیے پہلی کارروائی کا آغاز ہوٹل بکنگ سے ہوتا ہے (فوٹو: سکرین گریب)
مملکت میں کسٹمر کیئر کے شعبے سے تعلق رکھنے والی سعودی خاتون مسرہ محمد کا کہنا ہے ’ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سے مملکت کے ہوٹلنگ سیکٹرمیں بڑی تبدیلیاں ہوں گی۔‘
انہوں نے کہا کہ ’فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی سے مملکت میں ہوٹل کے کمروں کی گنجائش بڑھے گی۔‘
عاجل نیوز کے مطابق روتانا خلیجیہ کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’سیاحوں کے لیے سب سے پہلی کارروائی کا آغاز ہوٹل بکنگ سے ہوتا ہے جیسے ہی وہ کسی ملک کے سفر کا ارادہ کرتے ہیں سب سے پہلے وہ قیام کے لیے مناسب مقام کا انتخاب کرتے ہیں۔‘
مسرہ محمد نے مزید کہا ’ سعودی عرب میں 30 ملین سے زائد سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایئرپورٹس پر بہترین انتظامات موجود ہیں۔‘
علاوہ ازیں سیاحتی پروگراموں بھی ہیں جن سے سیاح لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

شیئر: