سعودی عرب کے وفد نے ایوان شاہی کے مشیر کی قیادت میں شام کی انتظامیہ کے نئے سربراہ احمد الشرع سے شام کے صدارتی محل میں ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے احمد الشرع نے سعودی اخبار الشرق الاوسط کو دیے گئے انٹرویو میں سعودی عرب اور ہمسایہ خلیجی ممالک کی جانب سے ہونے والی پیش رفت کو سراہا تھا۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا تھا کہ ’ہم خلیجی ممالک میں ہونے والی ترقی کو سراہتے ہیں بالخصوص سعودی عرب کے جرات مندانہ منصوبوں اور وژن کو اور ہم اسی طرح کی ترقی شام میں دیکھنا چاہتے ہیں۔‘
احمد الشرح نے مزید کہا کہ ’تعاون کے متعدد مواقع موجود ہیں خاص طور پر معاشی اور ترقیاتی شعبوں میں اور ان میں ہمارےاہداف یکساں ہو سکتے ہیں۔‘